ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شہید کے گھر پہنچے یوگی، انتظامیہ نے پہلے سے منگوا رکھے تھے صوفے اور کولر

شہید کے گھر پہنچے یوگی، انتظامیہ نے پہلے سے منگوا رکھے تھے صوفے اور کولر

Sat, 08 Jul 2017 19:06:31  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 8؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو گورکھپور دورے پرہیں،وزیر اعلی یوگی کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر صاحب شکلا کے گھر پہنچے اور گھر والوں سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا۔یوگی نے خاندان کو 6 لاکھ کا چیک بھی سونپا، حالانکہ وزیر اعلی کے دورے کو لے کر انتظامیہ کی تیاریوں پر پھر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کو لے کر انتظامیہ نے وزیر اعلی کے استقبال میں سرخ قالین بچھائی تھی، خصوصی صو فے بھی منگوایا تھا، اور تو اور کولر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیاتھا،شہید کے گھر وزیراعلی کے دورے کے پیش نظر ان تیاریوں پر پھر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گورکھپور کے بیلی پار تھانہ حلقے کے منجھ گاؤں کے رہنے والے 50سالہ صاحب شکلا 24؍جون کو سری نگر کے پنتھا چوک پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے، شہید صاحب 16؍جون کو دوسرے بیٹے دیواشیش کی شادی کے بعد ڈیوٹی پر واپس آئے تھے،وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے،وہ 1885میں سی آر پی ایف میں بھرتی ہوئے تھے،ان کے خاندان میں بیوی شوبھا شکلا کے علاوہ چار بیٹے اور دو بہوؤں کابڑا خاندان ہے، وزیر اعلی یوگی نے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے گئے تھے۔قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے مئی میں بھی بی ایس ایف کے شہید ہیڈکانسٹیبل پریم ساگر کے دیوریامیں واقع گھر میں یوگی کے دورے سے پہلے انتظامیہ نے گھر میں ونڈو اے سی ، صوفہ اور قالین بچھوایا تھا اوروزیر اعلی کے جاتے ہی سب کھول کر لے جایا گیاتھا،اس پر تنازعہ ہوا تھا، تب یوگی نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ ان کے دورے کے لیے ایسی تیاریاں نہ کی جائیں ۔


Share: